اٹلانٹا کے 11سرکاری سابق اساتذہ پر امتحان میں نقل کروانے پر فرد جرم عائد

اٹلانٹا (اے پی پی) امریکی ریاست اٹلانٹا کے 12میں سے 11سرکاری سابق اساتذہ پر امتحان میں نقل کروانے بارے فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان 11اساتذہ کو 20سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے ان 11اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگوا دیں اور جیل بھیج دیا۔ پراسیکیوٹرز کے تقریباً 6ماہ تک ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ درجن بھر سابق اساتذہ نے طلباء کو امتحان کے دوران غلط جوابات مٹا کر صحیح جوابات لکھنے اور جوابات نقل کرنے کا موقع فراہم کیا تا کہ وہ خود بہتر کارکردگی پر ترقی اور بونس حاصل کر سکیں۔ ان 12اساتذہ میں سے 11اساتذہ پر الزامات ثابت ہو گئے اور عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ڈسٹرکٹ کائونٹی اٹارنی پال ہاورڈ نے کہا ہے کہ یہ بڑا ہائی پروفائل کیس ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کے مقامی قوانین کے مطابق ان 11سابق سرکاری اساتذہ کو 20,20سال قید تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔