سیاہ فام گلوکار کو ’’نیگرو‘‘ کہنے پر جرمن سیاستدان کیخلاف سوشل میڈیا کی تنقید
برلن (آن لائن) ایسے وقت میں جب یورپ مہاجرین کے ایک بڑے سیلاب کا سامنا کررہا ہے، ایک جرمن صوبائی وزیر کیخلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ بپا ہے، جس نے ٹی وی پر ایک مقبول جرمن سیاہ فام کو ’’نیگرو‘‘ کہہ دیا۔ یوآخیم ہیرمن نے ’’ونڈرفل نیگرو‘‘ کے الفاظ سیاہ فام جرمن پوپ گلوکار وبیرٹوبلانکو کیلئے استعمال کئے۔