پاکستانی قیادت معاملات افہام و تفہیم سے حل کرے: ایران
تہران، اسلام آباد(آن لائن) ایران نے پاکستانی سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ تمام معاملات کو قومی مفادات کے تناظر میں افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، امید ہے جلد معاملات کو حل کرلیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ایرانی دفتر خارجہ کی ترجمان مرظائیہ افغام نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام جماعتیں تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم، مضبوط اور جموری پاکستان ہمسایہ ملک ایران اور خطے کے مفاد میں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی سیاسی لیڈر شپ جلد سیاسی طریقے سے اس بحران پر قابو پا لے گی۔