روس میں ٹرین حادثے میں کیمیکل برومائن لیک ہونے سے بیالیس افراد متاثر ہوگئے ،سانس لینے میں دشواری کا شکار ان افراد کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

روس میں ٹرین حادثے میں کیمیکل برومائن لیک ہونے سے بیالیس افراد متاثر ہوگئے ،سانس  لینے میں دشواری کا شکار ان افراد کو  فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

روس کے شہرچیلیا بنسک میں ٹرین پرلیجانے والا جوہری مادہ برومائن حادثے کی وجہ سے پھیل گیا جسکے باعث بیالیس سے زائد افراد متاثرہوگئے۔برومائن نامی کیمیکل سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء متاثرہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ادھر روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیمکل ادویات میں استعمال ہوتا ہے شہری اس سے خوفزدہ نہ ہوں۔