ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت

کوپن ہیگن(آئی اےن پی )ڈنمارک کے روزنامے جے لینڈز پوسٹن نے اپنی اشاعت کی پانچویں سالگرہ پر جاریکردہ کتاب میں گستاخانہ خاکے دوبارہ چھاپ دئیے۔ ان میں وہ کارٹون بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ستمبر 2005ء میں ڈنمارک کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں کئی ماہ تک احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔