مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیاں مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ ، گاندربل اور بانڈی پورہ میں کی گئی ہیں ۔ بھارتی فوج کےاہلکاروں نےپانچ کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقہ مزھل میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا،جبکہ تین کشمیری نوجوانوں کو ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں چک اکھال کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ۔ اس سے قبل علاقہ کنگن میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔