شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے دتہ خیل کے علاقے اسڑمداخیل میں ایک گھر کونشانہ بنایا۔ ڈرون طیارے نے گھر پرچار میزائل داغے جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ حکومت اور عوام کے احتجاج کے باوجود پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔