شام کے صدر بشرالاسد سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ، صدر محمود احمدی نژاد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

شام کے صدر بشرالاسد سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ، صدر محمود احمدی نژاد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تہران ائیر پورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے ان کا استقبال کیا ۔ شام کے نائب صدر فاروق ال صحرا اور وزیرخارجہ ولید معلم بھی بشرالاسد کے ہمراہ ایران پہنچے ہیں ۔ شامی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات  کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بشرالاسد آج صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے جس میں عراق کے الیکشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال زیر بحث آئے گی ۔ عراق کے سابق وزیراعظم ایاد علاوی نے بشرالاسد سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کواس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رکھنے کیلئے کردارادا کریں۔