سمندری طوفان نکولے،  جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد امریکہ کی طرف بڑھنے لگا ، مشرقی ریاستوں کے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

سمندری طوفان نکولے،  جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد امریکہ کی طرف بڑھنے لگا ، مشرقی ریاستوں کے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

امریکا کے مشرقی ساحل پر واقع کئی شہروں میں ریکارد بارشوں بارشوں کا سلسلہ  بدستور جاری ہے ۔ ریاست شمالی کیرولینا میں طوفان کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ جس کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ریاست پینسلوینیا کے کئی علاقوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ ادھرفلا ڈلفیا میں نو انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی اور ریاست کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے نظام آمدورفت متاثر ہوا ہے ۔ نکولے طوفان کے باعث اب تک جمیکا میں بارہ جبکہ امریکہ میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔