انڈونیشیا میں دوٹرینوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں  تینتالیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

انڈونیشیا میں دوٹرینوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں  تینتالیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

مقامی حکام کے مطابق  حادثہ ملک کے وسطی صوبے جاوا میں مقامی وقت کےمطابق صبح تین بجے پیش آیا۔  دارالحکومت جکارتہ سے آنے والی ٹرین پیترکان شہرکے ریلوے سٹیشن پرکھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حکام نے  اب تک تینتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پچاس سے زائد زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ریلوے حکام کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا۔