افغانستان: رومانیہ کے 2 فوجی ہلاک‘ بمباری میں 15 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ

کابل (اے ایف پی+ جی این آئی) افغانستان کے صوبہ زابل میں بم دھماکے میں رومانیہ کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کنڑ میں نیٹو نے بمباری میں 15 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹو ترجمان کے مطابق حقانی گروپ اور طالبان کے 105 رہنماوں کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے۔