لیبیا: مسلح افراد کا پارلیمنٹ پر حملہ‘ عمارت پر قبضہ کر لیا

لیبیا: مسلح افراد کا پارلیمنٹ پر حملہ‘ عمارت پر قبضہ کر لیا

طرابلس (آئی این پی )لیبیا میں نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دینے کے فوراً بعد نامعلوم مسلح افراد نے پارلیمنٹ ہاو¿س پر حملہ کر کے عمارت پر قبضہ کر لیا۔جمعرات کونیشنل کانگریس کے رکن ڈاکٹر ابراہم الغریانی نے میڈیاکو بتایا کہ ابھی تک مسلح حملہ آوروں کو شناخت نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت پر حملے کے بعد پارلیمنٹ میں کوئی منتخب رکن محصور نہیں ہے۔ بظاہر پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنےوالے انقلابی ڈاکٹر زیدان کی قیادت میں نئی لیبےائی حکومت کی تشکیل پر معترض دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی نہیں چاہتے کہ جن وزرا پر کرپشن کا الزام ہو یا پھر وہ قومی مفاد کے خلاف کام کرتے رہے ہوں، ہم ان لوگوں کو نئی حکومت کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ لیبیا کی جنرل نیشل کانگریس نے وزیر اعظم علی زیدان کی 30 رکنی کابینہ کی منظوری بدھ کے روز دی تھی۔