اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملے کےلئے مشترکہ منصوبہ بنانے کی رپورٹیں بے بنیاد ہیں: آذر بائیجان

باکو (آن لائن) آذر بائیجان نے ایران پرحملے کے لئے ا سرائیل کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بنانے کے بارے میں رپورٹوں کومسترد کردیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق آذر بائیجان کی صدارتی انتظامیہ کے خارجہ تعلقات ادارے کے سربراہ نوروز محمد وف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی رپورٹوں کامقصد ایران اور باکو کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔