’حضرت داؤد کی قبر‘ پر کٹر یہودیوں کے مسیحیوں کیخلاف مظاہرے‘ اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے انتہائی قدامت پسند یہودیوں کے ایک گروپ کی طرف سے مسیحیوں کیخلاف کئے جانیوالے مظاہرے کو طاقت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ان یہودیوں نے مسیحیوں کو ’حضرت داؤد کی قبر‘ پر عبادت سے روکدیا تھا۔