پاکستانی فوجیوں نے بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی : بھارتی فوج کا الزام

سرینگر(آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقو ں میں بھارتی فوجی چوکیوں پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹ پروجیکٹس گرنیڈ سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل منشی مہتا نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹرز میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی انہوں نے کہا کہ تین گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والی فائرنگ کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔