نائیجیریا : پٹرول ٹینکر بس اڈے سے ٹکرا گیا ، آتشزدگی ،70 افراد زندہ جل گئے

نائیجیریا : پٹرول ٹینکر بس اڈے سے ٹکرا گیا ، آتشزدگی ،70 افراد زندہ جل گئے

ابوجا (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) نائیجیریا میں بے قابو پٹرول ٹینکر بس اڈے کی عمارت میں جا گھسا جس سے آگ لگنے پر 70 افراد زندہ جل جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پٹرول ٹینکر ٹکرانے سے بس سٹیشن پر کھڑی 12 گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے ریاست انامبرا کے دارالحکومت اونٹشا کے گول چکر پر تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا۔ 7 افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولیس کے ترجمان اوچینا نے بتایا انکوائری ہورہی ہے۔