مسلمان مسافر خاتون سے متعصبانہ رویہ، سوشل میڈیا پر امریکی ایئر لائنز کیخلاف احتجاج، بائیکاٹ کی اپیل

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز میں مسلمان خاتون مسافر سے متعصبانہ رویہ اختیار کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر لائنز کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے، ’’یونائیٹڈ فار طاہرہ ‘‘نامی ٹیگ دنیا بھر میں مقبول ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے طاہرہ احمد سے معافی مانگنے تک ایئرلائنز کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ایک پرواز کے دوران طاہرہ کو کوک کا کھلا ہوا کین دیا گیا تھا اور سیل بند کوک کے مطالبے پر انہیں کہا گیا تھا کہ تم مسلمان ہو اور سیل بند کین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتی ہو، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ پر کمپنی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی برتائو نہیں کرتے، واقعہ کو سمجھنے کیلئے طاہرہ احمد سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔