زمین بچانے کیلئے یوگنڈا میں خواتین کا انوکھا احتجاج

ابوجا (بی بی سی) شمالی یوگنڈا میں خواتین کے ایک گروہ نے اپنا غصہ ظاہر کرنے کیلئے ایک ایسی حرکت کی جو معاشرے میں بہت معیوب سمجھی جاتی ہے۔ دو حکومتی وزرا‘ فوجیوں‘ پولیس والوں اور برادری کے ہزاروں لوگوں کے سامنے خواتین نے کپڑے اتار کر انوکھا احتجاج کیا ۔