جلال آباد میں طالبان کا پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ

جلال آباد میں طالبان کا پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ

جلال آباد (رائٹرز)طالبان نے جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا ور 5حملہ آور اندر گھس گئے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا اندر اہم اجلاس ہورہا تھا اسے نشانہ بنایا ہے ادھرصوبائی پولیس چیف فضل احمد شہزاد نے میڈیا کو بتایا سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 4حملہ آور مار دیئے جبکہ 5ویں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے کلاشنکوف ، راکٹ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔