او پی ایف کے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے منصوبوں کاخیر مقدم

کویت سٹی( نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستان فائونڈیشن کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر (اوپیک) حافظ محمد شبیر نے اوپی ایف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نئے منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اوپی ایف کی انتظامیہ کے شکرگذارہیں کہ انہوںنے اوورسیزپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اچھے اقدام کئے ہیں ۔