امر یکہ : فون کی خفیہ نگرانی کے قانون کی میعاد ختم ، سینٹ توسیع دینے میں ناکام

واشنگٹن (آن لائن) امریکی سینیٹ دہشت گردی کے خلاف اس قانون کو توسیع دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کے تحت سکیورٹی ایجنسیوں کو فون کے اعدادوشمار کو اکٹھا کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اسی سلسلے میں گزشتہ شب امریکی سینٹ کا غیر معمولی اجلاس ہو ا۔ جس میں سینیٹرز نے فریڈم ایکٹ پر بحث کی کہ آیا اس میں توسیع کی جائے یا اس کی جگہ ایسا قانون لایا جائے جس میں کثیر تعداد میں فون کے اعدادوشمار اکٹھا کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اب بدھ کو دوبارہ رائے شماری ہوگی۔ ادھر صدر براک اوباما نے متنبہ کیا ہے کہ اس قانون کی میعاد ختم ہو نے سے امریکہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔اگر قانون پر اتفاق نہیں ہوا تو سکیورٹی سروسز پیٹریئٹ ایکٹ کے تحت وسیع پیمانے پر فون کے اعدادوشمار اکٹھا کرنے، ’لون وولف یا اکیلے بھیڑیے‘ یعنی تنہا مشتبہ دہشت گردوں کی نگرانی اور مشتبہ لوگوں کی ’روونگ وائرٹیپس‘ کے ذریعے نگرانی کرنے کے مجاز نہیں رہ جائیں گے۔