اسلحہ جمع کرنے کا الزام، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا کے امیگریشن بورڈ کی ایک سماعت کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی کو اگلے ماہ کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔ روزنامہ ’’نیشنل پوسٹ‘‘ کے مطابق محمد عقیل انصاری کو اپنے گھر کے تہہ خانے میں 20 ہزار ڈالر مالیت کا اسلحہ چھپانے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔ عقیل 2007ء سے کینیڈا میں رہ رہا ہے۔ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ نے سکیورٹی بنیادوں پر عقیل کا کینیڈا میں رہنا ناقابل قبول قرار دیا۔ عقیل کی واپسی کے شیڈول کی معلومات ابھی حاصل نہیں ہو سکیں۔