کانگریس نے راہول گاندھی کو سرکس کا سربراہ کہنے والے ایم ایل اے کو معطل کر دیا

نئی دہلی (ڈیسک نیوز) بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کی قیادت نے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کو سرکس کا سربراہ کہنے والے اپنے ممبر لوک سبھا بھنور لال شرما کو معطل کر دیا ہے۔ بھنور لال شرما کا تعلق راجستھان  ہے۔ انہوں نے اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس میں قیادت نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔ یہ ایک سرکس بن گئی ہے جس کا منیجنگ ڈائریکٹر راہول گاندھی ہے جس کا قائدانہ صلاحیتوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں جبکہ راہول گاندھی کے ساتھی جوکر ہیں۔