پاکستان چین کی سرحدوں پر اضافی بھارتی فوج تعینات کی جائیگی، غور شروع کر دیا: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے صدر اور مودی سرکار کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن وامان میں رخنہ ڈالنے یا ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی اور انہیں درکار اسلحہ کے بارے میں ازسر نو غور کیا جائیگا اور ان سرحدوں پر اضافی دستے سے تعینات کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔