نیویارک: مسلم لیگ ن کے ایم این اے عالم داد طبی وجوہات پر وطن واپسی کی فلائیٹ سے آف لوڈ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نیویارک میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کو نجی ائرلائن سے آف لوڈ کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ سے عالم داد لالیکا وطن آپس آنے کیلئے نجی ائرلائن کی پرواز میں سوار ہوئے تھے۔ عالم داد لالیکا 15 روز سے سرکاری وفد کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر تھے۔ انہیں طبی وجوہات کی بنا پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔