نائیجیریا:بم دھماکہ،ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھنے والے40 تماشائی ہلاک

ابوجا (این این آئی،اے ایف پی،نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک نائجیریا کے شمالی حصے میں سرگرم انتہا پسند تنظیم بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کے مختلف حملوں میں متعدد افراد ، ادھربم دھماکے میں ٹی وی پر میچ دیکھنے والے 40 افراد مارے گئے۔ نائیجرین حکام نے بتایاکہ بوکوحرام کے مسلح اراکین نے  دیہات کناری،گلا اور وزات کو نشانہ بنایا اور ان دیہات میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، یہ تین دیہات افریقی ملک کیمرون کی سرحد سے جڑی ریاست بورنو کا حصہ ہیں،بورنو ریاست کے پولیس کمشنر لاول ٹانکو نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔