فلسطین میں قومی حکومت کا اعلان آج متوقع

غزہ (این این آئی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی جماعت الفتح اورحماس کی متفقہ قومی حکومت کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔ فرانسیسی  وفد سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے کہا کہ دونوں بڑے فلسطینی گروہوں کی مشترکہ حکومت ٹیکنوکریٹس اور غیر وابستہ شخصیات پر مشتمل ہوگی اور الفتح اورحماس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص نئی قومی حکومت کا حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم فلسطینی صدر کے اعلان کے برعکس غزہ پر حکمران اسلام پسند جماعت حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ پیر تک قومی حکومت کی تمام تفصیلات طے کرلی جائیں گی۔