شجاعت ، پرویز الٰہی کا سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو فون، 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت پر اظہار تشکر

لندن/ لاہور ( خصوصی نامہ نگار) (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے سنی تحریک کے حامد رضا کی جانب سے (ق) لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے 10 نکاتی ایجنڈہ کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔