تھائی لینڈ کے آئل ٹینکراور عملے کے مغوی 14ارکان کاسراغ نہ مل سکا

بینکاک (این این آئی) تھائی لینڈ کا ڈیزل سے لدے ٹینکر کوکھلے سمندر میں عملے کے 14 ارکان سمیت اغواء کرلیاگیا،،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی حکام نے بتایاکہ ٹینکر ایم ٹی اورپِن پر عملے کے چودہ افراد بھی سوار ہیں،انہوں نے بتایاکہ یہ ٹینکر گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہے اور یہ انڈونیشیا کی بندرگاہ کلیمانتان جا رہا تھا، ادھر انٹرنیشنل میری ٹائم بیورو نے اِس ٹینکر کو لاپتہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اِس ٹینکر کو پانچ روز قبل انڈونیشی بندرگاہی شہر پوٹیناک پہنچنا تھا،ادارے کے ہائی جیکنگ کے شعبے کے سربراہ نوئل چونگ کا کہنا تھا کہ اِس ٹینکر کو اغوا کر لیے جانے کا امکان ہے۔
تھائی ٹینکر / اغوا