ترک حکومت مخالف تحریک کا سال مکمل ‘ کئی شہروں میں مظاہرے ‘نوجوان ہلاک

استنبول (آن لائن) ترکی میں گزشتہ کئی دہائیوں کے سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر استنبول اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف پانی کی تیز دھار اور آنسو گیس استعمال کی۔ جھڑپوں میں نوجوان مارا گیا۔ اکتیس مئی 2013ء  کے روز استنبول میں پولیس نے غازی پارک میں کئی ایام سے دھرنا دینے والے پر امن مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  نکال دیا تھا۔ یہ  افراد ترک حکومت کے اس منصوبے کی مخالفت میں احتجاج کر رہے تھے، جس کے تحت استنبول کے چند پارکوں میں سے ایک پر حکومت لگژری اپارٹمنٹس اور ایک شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنا چاہتی تھی۔