بھارتی گجرات: ’’عشرت جہاں جعلی مقابلہ‘‘ معطل آئی پی ایس افسر بحال

کولکتہ ( بی بی سی )بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں 2004 میں ہونے والے متنازعہ عشرت جہاں ’فرضی انکاؤنٹر‘ معاملے میں معطل ملزم آئی پی ایس افسر  ایل سنگھل کو ریاستی حکومت نے ان کے عہدے پر پھر سے بحال کر دیا ہے۔ ان کی بحالی پر بھارتی پولیس سروس کے کئی سینئر افسروں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض معطلی ختم کرنے کی حمایت نہیں کرتے جبکہ کچھ افسروں کا خیال ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم یا افسر کو طویل عرصے تک معطل نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ انھیں بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے گذشتہ سال حراست میں لیا تھا لیکن 90 دنوں میں ان کے خلاف فرد جرم داخل نہ کیے جانے کی وجہ سے انھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔