بلاول بھٹو پنجاب کو بھی پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ بنائیں گے: کامران یوسف گھمن

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) بلاول بھٹو پنجاب کو بھی پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ بنائیں گے۔ اسی لئے پنجاب کے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر کامران یوسف گھمن نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کا سارا بجٹ لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے اور باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔