برازیل کے فٹ بالر پیلے کے بیٹے کو منشیات سمگلنگ کیس میں 33 سال کی سزا

لندن (بی بی سی) برازیل کے مشہور فٹبالر پیلے کے بیٹے کو منشیات کی سمگلنگ سے ملنے والی غیرقانونی رقم کو قانونی بنانے کے جرم میں 33 سال کی سزا سنائی دی گئی انہیں پہلی بار سال 2005 میں گرفتار کیا گیا تھا اور سینٹوز شہر کے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر سے تعلقات کے لیے سزا بھی سنائی گئی تھی۔ 43 سالہ ایڈن ہو کا اصلی نام ایڈسن چولبی ہے۔ انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ انہیں نشے کی لت ہے لیکن وہ سمگلنگ کے الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ساؤ پاؤلو ریاست کے ایک جج نے سنایا ہے برازیل کا میڈیا ابھی تک ایڈن ہو سے رابطہ نہیں کر پایا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ایڈن ہو کے والد پیلے، برازیل میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران سیٹوز کے لیے کھیلتے تھے۔