ایران: اپوزیشن رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دیدی گئی

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی خبرایجنسی کیمطابق غلام رضاخوسراوی کا تعلق مجاہدینِ خلق تنظیم سے تھا۔انہیں 2010ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کی فوجی تنصیبات کی تصاویرمجاہدین خلق کوفراہم کیں اور اس تنظیم میں بھرتی کے عمل اور مالی امداد کے لیے معاونت کی۔یہ تنظیم ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ خوسراوی کو 1997 میں حراست میں لیاگیاتھا۔