امریکی کار ساز ادارے فورڈ نے شمالی امریکہ میں اپنی 1.4 ملین گاڑیوں کو واپس طلب کر لیا

نیویارک (این این آئی)امریکی کار ساز ادارے فورڈ نے شمالی امریکہ میں اپنی 1.4 ملین گاڑیوں کو واپس طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورڈ کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسکیپ اور مرکری ماڈل کی گاڑیوں کے پاور سٹیئرنگ سسٹم میں خرابی کی شکایات ملی تھیں۔ کار ساز ادارے کے مطابق اس نقص کی وجہ سے کم رفتار پر بھی حادثے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران فورڈ کی جانب سے گاڑیاں واپس طلب کرنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔