امریکہ میں نجی طیارہ رن وے پر آگ لگنے سے تباہ، 10 مسافر ہلاک

بیڈفورڈ(این این آئی) امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے بیڈ فورڈ میں ایک پرائیوٹ طیارہ رن وے پر آگ لگنے کے باعث دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے،طیارے میں پہلے آگ لگی اور پھر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا، طیارے میں دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔  حکام کا کہنا تھا کہ طیارے میں دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔