افغانستان: آپریشن‘ دھماکے ، 10 فوجی، 14 طالبان، سابق صوبائی عہدیدار ہلاک
کابل (اے پی پی) افغانستان کی فوج اور پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن جھڑپوں بم دھماکوں کے دوران بیسوں طالبان کو ہلاک کر دیاجبکہ کارروائیوں میں 10فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، ننگر ہار میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 14عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ضلع غنی خیل میں نامعلوم افراد نے سابق صوبائی عہدیدار شاہ حقانی کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پروان، تخار، قندوز، بدخشان، سرائے پل، قندھار ، ارزگان، خوست، پکتیا اور ہلمند صوبوں میں آپریشن کیا گیا۔ ہلکے اور بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لئے، 7 بم دھماکوں کے منصوبے بھی ناکام بنا دیئے۔