ہیٹی میں حکومت کےخلاف ہزاروں افراد مظاہرہ کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئےمظاہرین سڑکوں پر ٹائر جلا کر صدرمائیکل مارٹیلی سے مستعفی ہونےکامطالبہ کرتے رہے

 ہیٹی میں حکومت کےخلاف ہزاروں افراد مظاہرہ کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئےمظاہرین سڑکوں پر ٹائر جلا کر صدرمائیکل مارٹیلی سے مستعفی ہونےکامطالبہ کرتے رہے

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ آﺅ پرنس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی کرپشن پر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کرٹریفک کا نظام درہم کردیا،،تاہم سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ جھڑپوں کے باعث کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر مائیکل مارٹیلی کرپشن الزامات کے باعث متنازعہ بن چکے ہیں لہذا وہ فوری طور پر حکومت چھوڑ دیں۔