پاکستان دہشت گردی کیخلاف لڑ رہا ہے، پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے نہیں روکا: یورپی یونین

لندن (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے کبھی نہیں روکا، پاکستان اپنے قوانین پر عملدرآمد کرے۔ سعودی عرب، امریکہ، ایران اور چین بھی پھانسی کی سزا دے رہے ہیں، ان ممالک پر کبھی پابندی عائد نہیں کی۔ پھانسی کی سزا کی بحالی پر کبھی پاکستان کو دھمکی نہیں دی، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اسے کیسے روک سکتے ہیں۔