سویڈن میں ایک بار پھر مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیااور آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے یہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والا تیسرا واقعہ ہے

سویڈن میں ایک بار پھر مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیااور آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے یہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والا تیسرا واقعہ ہے

سویڈش نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سویڈن کے چوتھے بڑے شہر اوپسالا میں پیش آیا جہاں پر مسجد کی عمارت پر نازیبا الفاظ بھی تحریر کیے گئے ہیں،، پولیس نے ایک بوتل کے ذریعے آتش گیر مادہ پھینکے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے،،، جبکہ عینی شاہدین سے بھی مدد طلب کی گئی ہےجس وقت یہ حملہ کیا گیا اس وقت مسجد میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا،،، نسل پرستی کے خلاف سرگرم جریدے ایکسپو کے مطابق گزشتہ برس مسجدوں پر تقریباً بارہ مصدقہ حملے کیے گئے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا تھایورپ بھر میں مسلمان مہاجرین کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔