مصر : اخوان المسلمون کے 572 عہدیداروں کے اثاثے ضبط

قاہرہ (آن لائن) مصر میں اخوان المسلمون کے 572 چھوٹے بڑے عہدے داروں کے اثاثے ضبط کر لئے گئے۔ مصری وزارت انصاف کے ایک اعلی عہدیدار عبدالاعظم الاشعری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایک وزارتی کمیٹی نے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزارت انصاف کا یہ نیا حکم اخوان المسلمون کے خلاف جاری وسیع تر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔