عراق میں دھماکے جاری، مزید 23 ہلاک، پولیس سٹیشن پر حملہ، 101 قیدی فرار

عراق میں دھماکے جاری، مزید 23 ہلاک، پولیس سٹیشن پر حملہ، 101 قیدی فرار

بغداد (آئی این پی،اے ایف پی)عراق میں بم دھماکوں،تشدد کے مختلف واقعات میں23 افراد ہلاک ہوگئے، دوسری جانب عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے مغربی صوبہ الانبار کے شہروں سے فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمادی میں فائرنگ کے واقعے میں صحافی سمیت 5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،  , ضلع جرف السکھر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی افسروں سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوگئے،  فلوجہ میں مسلح افراد نے پولیس سٹیشن پر ہلہ بول دیا، 101 قیدیوں کو فرار کراکر اسلحہ بھی چرا لیا۔ رمادی میں 4 پولیس سٹیشنز جلا دیئے گئے۔