برطانیہ میں علاج کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے پر اماراتی حکومت کی شکر گزار ہوں: ملالہ یوسفزئی

ابوظہبی (آئی این پی) ملالہ یوسفزئی نے طالبان کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد برطانیہ میں علاج کے دوران متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھیجنے اور مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شیخ محمد نے زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران جو میری مدد کی، میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اس  سے مجھے نئی زندگی ملی۔ بدھ کو بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے فیملی ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن اور یو اے ای جنرل وویمن یونین کی چیئرپرسن شیخہ فاطمہ بنت مبارک سے ملاقات میں یہ بات کہی۔