’’صدر استعفیٰ دیں‘‘ یوکرائن میں ایک لاکھ افراد کی احتجاجی ریلی‘ جھڑپیں‘ 100 پولیس اہلکار زخمی

’’صدر استعفیٰ دیں‘‘ یوکرائن میں ایک لاکھ افراد کی احتجاجی ریلی‘ جھڑپیں‘ 100 پولیس اہلکار زخمی

کیو (اے ایف پی) یوکرائن میں  صدر   یانو کووچ  کے دفتر کے سامنے مظاہرین سے خونریز جھڑپوںمیں 100 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان اولگابلک نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ادھر دارالحکومت کیو میں صدر کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ مسترد کرنے کے خلاف ایک لاکھ افراد نے ریلی نکالی اور انقلاب کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں یورپی یونین کے جھنڈے پکڑے ہوئے تھے۔ شرکاء نے صدر کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔