پاکستان، بھارت مذاکرات کا فیصلہ نئی دہلی کو کرنا ہے: عمر عبداللہ

 پاکستان، بھارت مذاکرات کا فیصلہ نئی دہلی کو کرنا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے  پاکستان بھارت  مذاکرات کی بحالی کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ ملک کی مرکزی قیادت کو ہی کر نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اْن کی حکومت   حریت  پسندوں کو ان کی سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روکتی تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ نریندر مودی کو ریاست میں جلسہ کرنے سے روکا جائے ایسا نہیں ہوا۔ سرینگر میں دستکار میلہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے پْر امن حل کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا ’’ہم ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کرتے آئے ہیں اور مستقبل میںبھی کریں گے۔