عراق: نماز جنازہ کے اجتماع پر خودکش حملہ، 12 افراد جاں بحق، 26 زخمی

بغداد (نوائے وقت نیوز) عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر خودکش حملہ کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکہ عراقی شہر بعقوبہ میں ہوا ہے۔ عراقی سکیورٹی حکام نے واقعہ کے فوری بعد شہر کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ متعدد زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔