ریاست الاسکا میں طیارہ گرکر تباہ،11 افراد ہلاک

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ گرکر تباہ ہونے سے گیارہ افراد چل بسے امریکی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹ حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ الاسکا کے شہر سینٹ میری میں گرکرتباہ ہوا۔ ائیرپورٹ حکام نے بڑی کوششوں کے بعد طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا حکام نے طیارہ تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔