امر یکہ ، نیویارک میں میٹروٹرین پٹڑی سے اترگئی،4افراد ہلاک، 67 زخمی

امر یکہ ، نیویارک میں میٹروٹرین پٹڑی سے اترگئی،4افراد ہلاک، 67 زخمی

نیویارک (آئی این پی )امریکہ کے شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا  کے مطابق علی الصبح میٹرو نارتھ ٹرین دریائے ہڈسن کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 67 سے زائدزخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے۔میٹروٹرین کی تمام 7 بوگیاں ایک موڑ کاٹتے الٹ گئیں۔ انکوائری شروع کردی گئی۔ زخمیوں میں سے 11 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ گاڑی میں 150 افراد سوار تھے۔