افغانوں کی زندگی کا دارومدار بھیڑوں سے ملنے والی آمدن پر ہے: رپورٹ

جلال آباد (اے ایف پی) جنگ سے تباہ حال افغانستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں اور امریکہ سمیت نیٹو ممالک کی جانب سے دی گئی امداد کا بڑا مقصد کرپشن کی نذر ہو گیا۔ ایسے حالات میں بھیڑیں پالنے کی صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان سے اعلیٰ قسم کی اون ملتی ہے جس سے جرسیاں اور سویٹر بنائے جاتے ہیں۔  ان سے گوشت بھی حاصل ہوتا ہے۔ یہ شعبہ افغان معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔