کشمیر کی 16 جماعتوں کا 13 اگست کو یوم حق خودارادیت کشمیر منانے کا اعلان

لاہور (سپیشل رپورٹر) کشمیر کی 16 سیاسی جماعتوں نے 13 اگست کو یوم خودارادیت کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل جماعتی کشمیر کمیٹی برائے حق خودارادیت کے کنوینئر امان اللہ خان اور پنجاب کے کنوینئر فیصل نازکی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے پریس کلب میں خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر سے جموں کشمیر تک اور امریکہ، یورپ، برطانیہ ، اور پاکستان بھر میں اس روز ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ ان کے ہمراہ حافظ غلام نبی لون، راجہ اشرف گل، فاروق آزاد، کشمیر لبریشن فرنٹ، غلام عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔